بھٹکل ۲۰ نومبر (ایس او نیوز)جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ریاست گیرپیمانے پر ’سیر ت النبیﷺ‘ کے پیغام کو عام کرنے کی جو مہم چلائی جارہی ہے اس کے حوالے سے ادارہ ادب اسلامی ہندشاخ بھٹکل کے تحت ایک حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ ان شاء اللہ25نومبر کی شب میں 8.30بجے رابطہ ہال نوائط کالونی میں منعقد ہوگا۔ جس میں مقامی شعرائے کرام اپنے کلام بلیغ سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔
ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ بھٹکل کے صدر جناب قادر میراں پٹیل اور سکریٹری جناب مولانا ایس ایم سید محمد زبیر نے باذوق سامعین سے اس محفل میں کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص درخواست کی ہے۔